کھیل
Trending

کرکٹ دنیا سوگوار، عظیم امپائر ہرالڈ "ڈکی” برڈ 92 برس کی عمر میں چل بسے

 کرکٹ کی تاریخ میں اپنے غیر متنازع اور باوقار فیصلوں سے عالمی شہرت پانے والے ہرالڈ "ڈکی” برڈ 92 سال کی عمر میں انگلینڈ میں انتقال کر گئے۔ یارکشائر کاؤنٹی کلب کے مطابق وہ اپنی رہائش گاہ پر پُرامن انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

ڈکی برڈ کا شمار ان چند خوش نصیب امپائروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کرکٹ کے سنہرے دور کو قریب سے دیکھا اور خود اس کا حصہ بنے۔ انہوں نے 66 ٹیسٹ اور 69 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے، جبکہ تین ورلڈ کپ فائنلز میں بھی ان کی موجودگی اس بات کا ثبوت تھی کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کتنا بڑا نام بن چکے تھے۔

1956 میں بطور اوپننگ بلے باز اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے برڈ نے فرسٹ کلاس سطح پر 93 میچز کھیلے اور 3,314 رنز بنائے۔ 32 سال کی عمر میں کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد انہوں نے امپائرنگ کو اپنا میدانِ عمل بنایا، اور 1970 میں انگلینڈ و نیوزی لینڈ کے درمیان اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی۔

ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے برطانوی حکومت نے انہیں 1986 میں MBE (ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر) اور 2012 میں OBE (آفیسر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر) جیسے اعزازات سے نوازا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button