کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان چار مقابلے ہوئے، جن کے نتیجے میں تین ڈاکو ہلاک اور مجموعی طور پر سات گرفتار ہو گئے، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
جہان آباد، پاک کالونی میں پہلا واقعہ پیش آیا، جہاں تین ڈاکو شدید زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ علاج وہ ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت گلاب خان، حنیف اور سلیمان کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا۔
دوسرا واقعہ سہراب گوٹھ کے تاج پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ اس کی شناخت عزیز اللہ کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے پستول، نقد رقم اور موبائل فون برآمد کیے گئے۔




