گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سر سید یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔
تقریب میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور علامہ راشد محمود سومرو بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی تعلیمی اور سیاسی خدمات کو سراہا گیا۔




