الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق، این اے 129 سے کل 26 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد اور حافظ میاں محمد نعمان بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے معروف شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے ہیں۔ اس حلقے میں تمام منظور شدہ امیدوار عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔




