سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ مشیر اسٹیفن ملر نے بھارت پر روس کی یوکرین جنگ میں بالواسطہ مالی معاونت کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹیفن ملر کا کہنا ہے کہ بھارت کا روس سے بڑی مقدار میں تیل خریدنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ عمل ہے بلکہ یہ اقدام جنگ کو طول دینے میں معاونت کے مترادف ہے۔
اسٹیفن ملر نے کہا کہ بھارت کی روس سے تیل کی مسلسل خریداری ناقابل قبول ہے، کیونکہ اس کے ذریعے روس کو جنگ جاری رکھنے کے لیے مالی وسائل میسر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس رویے کو بین الاقوامی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی پالیسیوں کے اثرات صرف یوکرین یا روس تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ عالمی سطح پر جغرافیائی عدم استحکام میں اضافہ ہو سکتا ہے۔




