اسلام آ باد :قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے، جس کے تحت الیکشن ایکٹ 2017 کی دس شقوں میں اہم ترامیم کی گئی ہیں۔بل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے پیش کیا۔
اہم ترامیم یہ ہیں۔
ارکانِ اسمبلی اور سینیٹ کے اثاثے سپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کی منظوری کے بغیر ڈکلیئر نہیں ہوں گے۔
اثاثوں کی تفصیلات صرف تحریری درخواست پر فراہم کی جائیں گی۔
ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے لفظ کو آئینی عدالت سے بدل دیا گیا۔
یہ ترمیم شفافیت اور قانونی وضاحت کو مضبوط کرنے کے لیے اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔




