بین الاقوامی
Trending

ایران کے شہر بندر عباس میں زوردار دھماکہ

 

بندر عباس : ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندر عباس میں ہفتے کے روز ایک 8 منزلہ عمارت میں ہونے والے شدید دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکا معلم بلیوارڈ کے مصروف علاقے میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی دکانیں اور کئی گاڑیاں ملبے تلے دب کر شدید متاثر ہوئی ہیں۔
فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں؛ علاقے کو سیل کر کے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ایرانی سرکاری ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ دھماکے میں پاسدارانِ انقلاب کے کسی کمانڈر کو ہدف بنایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکا کسی حادثے کا نتیجہ تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور محرکات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button