کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فوبلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی: ایک سال میں 700 دہشت گرد ختم، حملوں کی تازہ کوشش ناکامرسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں 700 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ آج علی الصبح ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں نے صوبے میں مختلف مقامات پر بزدلانہ حملوں کی کوشش کی، تاہم پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے فولادی عزم کے ساتھ تمام حملے ناکام بنا دیے۔ وزیراعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے ریاست کے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے اور جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، سکیورٹی فورسز کا آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔




