بلوچستان کے حساس ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم کا حصہ ہے، جس کے دوران گزشتہ روز 33 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دو روز کے اندر ہونے والی ان مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 47 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے عناصر پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔




