پاکستان
Trending

پنجاب میں آندھی اور بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

 

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں موجود کمزور موسمی سسٹم کے زیرِ اثر آئندہ گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سمیت متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، کوٹ ادو اور منڈی بہاالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آندھی اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور کھلے مقامات سے گریز کریں۔ کسانوں اور سیاحوں کو بھی موسمی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button