پاکستان
Trending

سفارتی محاذ پر پاکستان کی تاریخی کامیابی: امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے، اگلے ہفتے تکنیکی مذاکرات کا آغاز

 

اسلام آباد: پاکستان کی پسِ پردہ اور انتھک سفارتی کوششوں کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ کے منظر نامے پر ایک بہت بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ امریکہ اور ایران ایک تاریخی امن معاہدے کے حتمی متن پر متفق ہو گئے ہیں، جس پر آئندہ 24 گھنٹوں میں باقاعدہ دستخط کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اس اہم ترین کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا یہ موقع اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکا ہے۔ انہوں نے اس امن عمل کو روکنے کی کوشش کرنے والے منفی عناصر کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے کی فتح قرار دیا۔
وزیرِ اعظم کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کا متن فائنل ہو چکا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں اس پر الیکٹرانک دستخط کر دیے جائیں گے۔

معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد، اگلے ہفتے سے تکنیکی سطح کے مذاکرات شروع ہوں گے تاکہ معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا سکے۔

عالمی معیشت پر اثرات: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے جہاں آبنائے ہرمزمیں جہاز رانی محفوظ ہوگی، وہیں عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں استحکام آنے کی امید ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، تہران اور واشنگٹن کے درمیان موجود دہائیوں پرانی کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کا بطور ثالث یہ کردار، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button