پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر اردوان سے رابطہ،پاکستان اور ترکیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ عزم

 

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق، وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملے اور برادر خلیجی ممالک پر ہونے والے حالیہ افسوس ناک حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے اقدامات خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے صدر اردوان کو برادر خلیجی ممالک کی قیادت کے ساتھ اپنے حالیہ سفارتی رابطوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مسلم امہ کو اس نازک وقت میں متحد ہو کر امن کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے اس اہم نکتے پر اتفاق کیا کہ تمام فریقین کو فوری طور پر اشتعال انگیز اقدامات سے رکنا چاہیے۔ خطے کو مزید کسی بڑے المیے سے بچانے کے لیے ‘زیادہ سے زیادہ تحمل’ ہی واحد راستہ ہے۔ پاکستان اور ترکیہ خطے میں استحکام لانے کے لیے اپنی مشاورت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button