بین الاقوامی
Trending

افغانستان میں شدت پسندوں کی مبینہ پشت پناہی؛ ‘ہشت صبح’ کی رپورٹ نے طالبان حکومت کے دعووں پر سوال اٹھا دیے

 

کابل/اسلام آباد افغانستان کے معتبر اخبار "ہشت صبح” نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ غزنی میں شدت پسند تنظیموں، بالخصوص تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے لیے مبینہ طور پر محفوظ پناہ گاہیں اور رہائشی کمپلیکس قائم کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزنی میں ایسے رہائشی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جو عام شہریوں کے لیے نہیں بلکہ مخصوص مسلح گروہوں کے لیے مختص ہیں۔ ان رہائشی علاقوں کے اندر نہ صرف مذہبی مدارس قائم کیے گئے ہیں بلکہ ان کی حفاظت کے لیے باقاعدہ سیکیورٹی چیک پوسٹس اور مسلح پہرے دار بھی تعینات ہیں۔
اخبار کا کہنا ہے کہ یہ حقائق اقوام متحدہ (UN) کی ان حالیہ رپورٹس کی تائید کرتے ہیں جن میں خبردار کیا گیا تھا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہ دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ افغان حکام کی ان پالیسیوں کی وجہ سے ملک سفارتی تنہائی کا شکار ہے اور لاکھوں افغان شہری غیر یقینی صورتحال کے باعث ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اخبار نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس سے پہلے کہ یہ ٹھکانے عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بنیں، مؤثر کارروائی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button