پاکستان
Trending

بانی پی ٹی آئی کی بیماری کا ‘سیاسی ڈرامہ’ بے نقاب، جیل میں غیر معمولی سہولیات دی جا رہی ہیں: محسن نقوی

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی صحت اور جیل میں دستیاب مراعات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی ختم ہونے کا پروپیگنڈا سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی کے اپنے معالجین نے چیک اپ کے بعد علاج کو بہترین قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے متضاد بیانات کی وجہ سے علاج میں تین دن کی تاخیر ہوئی، جو ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی صرف سیاست چمکانا چاہتی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ "اگر ہم نے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو جیل میں بانی پی ٹی آئی کو وہ سہولیات نہ دیتے جو اس وقت انہیں میسر ہیں۔” انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا جیلوں میں بند باقی ہزاروں قیدیوں کو بھی ایسی ہی سہولیات مل رہی ہیں؟ انہوں نے میڈیا کو دعوت دی کہ وہ خود جیل جا کر بانی کو ملنے والی ‘وی آئی پی’ مراعات کا مشاہدہ کرے۔حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کے حوالے سے وزیر داخلہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اس وقت کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی کسی قسم کی ‘ڈیل’ یا این آر او زیرِ بحث ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ احتجاج کے نام پر ملک میں انتشار پھیلانے یا دھاوا بولنے کا شوق رکھنے والے نتائج کے لیے بھی تیار رہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں لیکن قانون پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button