پاکستان

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی آٹھ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت بعد از گرفتاری کی آٹھ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
سپریم کورٹ نے 9 مئی سے جڑے مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، جب کہ جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ یہ درخواستیں ایڈوکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے بانی نے گرفتاری کے بعد ضمانت کی درخواست کی ہے۔ سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے مقرر ہے۔
اس سے قبل، لاہور ہائی کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button