لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے (فیز ٹو) کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اجلاس میں منصوبے کی تفصیلات پیش کی گئیں، جس کے تحت شہر کی مجموعی طور پر 6,284 گلیوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، جن میں واسا کی 486 اور لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیاں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ آئندہ سال جون تک مکمل ہو۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر محلے کو جدید، محفوظ اور شہریوں کے لیے قابل فخر بنایا جائے گا۔




