پاکستان
Trending

پی ٹی آئی قیادت کے روابط مشکوک، کے پی میں دہشتگردی کی وجہ حکومتی ناکامیاں قرار:وفاقی وزیر اطلاعات کے سنگین الزامات

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ اب واضح ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق بانی پارٹی کی بہنیں بھارتی میڈیا پر ایسے بیانات دے رہی ہیں جن سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔

عطاء تارڑ نے الزام لگایا کہ “کیا نورین خان نیازی نے بھارتی حملوں کی مذمت کی؟ دشمن ملک کے میڈیا کو انٹرویو دینا افسوسناک عمل ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کے واقعات میں بھی ملوث تھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی ذمہ داری خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامیوں پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے حاصل ہونے والا پیسہ شدت پسند گروہوں کو پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور منشیات فروشوں کے ساتھ حکومتی عہدیداروں کا گٹھ جوڑ موجود ہے۔”

عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا کہ دہشتگرد گروہ منشیات مافیا کو کبھی نشانہ نہیں بناتے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ نیٹ ورک ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست اور بیانات ملک اور فوج کو کمزور کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button