پاکستان

پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر فعال: ایئرپورٹس اتھارٹی

اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عراق، اردن اور شام کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں تاہم پاکستان کے فضائی راستے مکمل طور پر فعال ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کی حدود میں آنے والے اضافی ایئر ٹریفک کو بھی منظم انداز میں کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں، بہترین ایئر اسپیس مینجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے نمٹا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں میں سربراہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی آرمی چیف اور 6 جوہری سائنسدانوں کے علاوہ 5 شہری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button