پاکستان
Trending

دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں، وفاق امن کے لیے کارروائی کرے:گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں جاری ہیں، اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

گورنر نے ضم اضلاع کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پولیس لائن یا مؤثر تھانہ قائم نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق اگر صوبائی حکومت سنجیدہ نہیں تو وفاقی حکومت کو امن قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کی خواہاں ہے، تاہم ان کا موقف ہے کہ دہشت گردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو کبھی مدد نہیں دی گئی اور صوبے میں امن اور ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی کی سزا صرف اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے سے معاف نہیں ہوگی اور مقدمات وفاقی سطح پر لڑنے چاہئیں۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button