پاکستان
Trending

نیپرا کی منظوری: صنعتی و زرعی شعبے کی اضافی بجلی پر رعایتی نرخ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر صنعتی اور زرعی شعبے کی اضافی بجلی پر رعایتی نرخ منظور کر دیے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی یونٹس پر فی یونٹ 22.98 روپے چارج کیے جائیں گے، جو پہلے صنعتی شعبے کے لیے 34 روپے اور زرعی شعبے کے لیے 38 روپے تھے۔ اس اقدام سے صارفین کی اوسط بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ تین سالہ صنعتی پیکیج سے صنعتی اور زرعی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا سینٹرز، کرپٹو مائننگ اور گرین فیلڈ صنعتیں بھی اس پیکیج سے مستفید ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق زراعت میں اضافی 100 یونٹ کے استعمال پر اوسط قیمت میں 7 روپے فی یونٹ کمی ہوگی، جبکہ صنعتی شعبے میں اضافی 1000 یونٹ کے استعمال پر تقریباً 5 روپے فی یونٹ کمی آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button