لاہور میں طیاروں کی پرواز کے دوران پرندوں سے ٹکرانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ، وائلڈ لائف اور محکمہ تحفظ ماحولیات متحرک ہو گئے۔
پنجاب حکومت کے لاہور میں طیاروں کی پرواز کے دوران پرندوں سے ممکنہ ٹکراؤ اور حادثات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف آٹھ کلومیٹر کے علاقے کو نو برڈ زون ڈکلئیر کر دیا۔ ایئرپورٹس کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے، گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے یا بڑی تعداد میں کبوتر پالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق ماحولیاتی ضوابط کے بغیر قائم پولٹری فارمز، چمڑا رنگنے والی فیکٹریاں اور بیکریاں بھی کی جائیں گی۔ کھلے عام جانوروں کی کھالوں کی دھلائی، ایئرپورٹس کے قریب کوڑا کرکٹ پھینکنے اور گھروں کی چھتوں پر دانہ ڈالنے یا بڑی تعداد میں کبوتر پالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عوامی مقامات اور درباروں پر دانہ ڈالنے سے بھی روکنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ فضائی خطرات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
ائیرپورٹ سے ملحقہ آٹھ کلومیٹر کے اندر سات علاقوں کو نو برڈ زور ڈکلئیر کر دیا گیا۔ ان علاقوں میں مشرقی بائی پاس، مناواں اسپتال، ڈاہوری والا، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ اور چاہ میراں شامل ہیں۔ حکومت نے ڈھکن والے کوڑے دانوں کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈوں کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہر صورت میں ختم کیے جائیں۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ٹیک آف، لینڈنگ اور نچلی پرواز کے دوران پرندوں کا طیاروں سے ٹکراؤ سنگین حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاریاں، سزائیں اور جرمانے دیے جائیں گے۔
0 12 1 minute read




