کولمبو: کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم مقررہ ہدف 249 رنز کے تعاقب میں 43ویں اوور میں 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ نتالیہ پرویز 33 اور سدرہ نواز 14 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ تاہم باقی بلے باز کسی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔
بھارت نے فاطمہ ثنا کی قیادت میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 247 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹنگ لائن میں ہرلین دیول 46، رچا گھوش 35، جمیما روڈریگز 32، اور پراتیکا راول 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پاکستان کی باؤلنگ میں ڈیانا بیگ نے چار وکٹیں حاصل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو، دو جبکہ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے آغاز پر ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا جب بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا سے ٹاس کے بعد مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اس عمل کو شائقین اور ماہرین نے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا




