پاکستانماحولیات

پنجاب میں کہاں کتنی بارش ہوتی ہے؟ پیمائش کیلئے پہلی بار خودکار نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

تمام واسا ایجنسیوں کو آٹومیٹک رین گیجز کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی گئی تاکہ بروقت اور درست ڈیٹا حاصل کیا جا سکے۔
ہاؤسنگ اربن ڈویلنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کےمطابق ڈی جی واسا پنجاب کو سات دن کے اندر آٹومیٹک رین گیجز کی تنصیب مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ جدید آلہ جات ہر ضلع میں موزوں مقامات پر نصب کیے جائیں گے تاکہ بارش کے درست اور فوری اعداد و شمار حاصل کیے جا سکیں۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ماضی میں استعمال ہونے والے مینوئل نظام سے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں وقت زیادہ لگتا تھا اور غلطی کا امکان بھی زیادہ تھا۔ اب تمام واسا ایجنسیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اندر اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت سرکاری اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم بارش ناپنے کے پرانے مینوئل طریقے کو مکمل طور پر ترک کر کے جدید خودکار نظام پر منتقل ہو رہے ہیں تاکہ موسم سے متعلق فیصلے درست اور مؤثر طریقے سے کیے جا سکیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button