واشنگٹن: امریکی ریاست سان فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ نے گوگل کو صارفین کے ڈیٹا کو بغیر اجازت جمع کرنے کے الزام میں 425 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمے میں الزام تھا کہ گوگل نے آٹھ سال تک صارفین کا ڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر اکٹھا کیا، خاص طور پر ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی سیٹنگز کی خلاف ورزی کی گئی۔
صارفین کی جانب سے 31 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا، تاہم جیوری نے گوگل کو 425 ملین ڈالر کی سزا سنائی۔
اسی دوران، ارجنٹینا کی ایک عدالت نے گوگل کو ایک پولیس افسر کی نامناسب تصویر بنانے پر تقریباً 12,500 امریکی ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ تصویر 2015 میں گوگل اسٹریٹ ویو کیمرے نے پولیس افسر کے گھر کے صحن میں برہنہ حالت میں بنائی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے دنیا بھر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے قوانین اور ذمہ داریوں کو مزید سخت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔




