اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے، جبکہ حوثیوں کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
دفتر خارجہ کی نیوز بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی سلامتی کو درپیش خطرات قابل قبول نہیں، جبکہ بحری راستوں کے تحفظ اور عالمی تجارت کی روانی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا




