پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی اہم ملاقاتیں،پاکستان کا عمان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر زور

 

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منیلا میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں اور رابطوں میں مزید اضافے پر اتفاق کیا، جبکہ تجارت اور کاروباری برادریوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ نے کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے عوامی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button