پاکستان
Trending

سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کی مذمت، وزیراعظم شہبازشریف کا محمد بن سلمان سے اظہارِ یکجہتی

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور سمندری راستوں کے تحفظ اور عالمی تجارت کے لیے خطرہ ہیں۔

شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر مشکل وقت میں برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی قوم سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان امن، سلامتی، استحکام اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button