پاکستان
Trending

پنجاب میں فلمی شعبے کے فروغ کا منصوبہ، فلم سٹی اتھارٹی کے بورڈ کا اعلان

 

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ اور فلم سٹی کے قیام کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کا 16 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو بورڈ کی سربراہی سونپی گئی ہے، جبکہ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب کو شریک رکن اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

بورڈ میں اراکین پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی، آمنہ حسن اور سارہ احمد سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نجی شعبے سے ندیم مانڈویوالا، ونیزہ احمد، اعتزاز اسلم چوہدری، عمارہ ایس گوندل اور ڈاکٹر فواد بیگ کو بھی بورڈ کا رکن نامزد کیا گیا ہے، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بورڈ کے رکن اور سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تشکیل دیا گیا بورڈ فوری طور پر فعال ہوگا اور اس کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔ بورڈ پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ، فلم سٹی کے قیام اور متعلقہ پالیسی سازی کے معاملات کی نگرانی اور رہنمائی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button