لاہور :پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2 ہزار سی سی یا اس سے بڑی گاڑیوں کے مالکان پر نئے قوانین لاگو ہوں گے۔
ترمیم کے مطابق، نمبر پلیٹس پر مٹی، کالاپیپر یا کسی بھی طریقے سے نمبر چھپانا خلاف ورزی شمار ہوگا، اور اس پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ اس کے علاوہ، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
جرمانوں کے نفاذ کے لیے ترامیم کی سمری پنجاب اسمبلی بھیجی جا چکی ہے اور منظوری کے بعد یہ قوانین باقاعدہ نافذ ہوں گے۔




