پاکستان
Trending

طالبان کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی فضائی ضرب، قندھار اور کابل میں اہم حملے

پاکستان کی فضائیہ نے صوبہ قندھار اور کابل میں طالبان کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں افغان طالبان کے بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو باریک بینی سے منتخب کر کے فضائی کارروائی میں تباہ کیا گیا۔ یہ مقامات شہری آبادی سے دور تھے، تاکہ غیر ملکی شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔

کابل میں بھی فتنہ الخوارج کے مرکز اور اس کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے کہا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button