سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت جلد ممکن ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر سعودی عرب اس معاہدے کا حصہ بنتا ہے تو دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک کے ساتھ مثبت رابطے ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش سامنے آئی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابراہم معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سب سے پہلے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد مراکش اور سوڈان بھی اس عمل میں شامل ہو چکے ہیں۔




