پاکستان
Trending

21 نومبر سے مینارِ پاکستان پر نظام تبدیلی کی تحریک:حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

 

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 21 نومبر سے لاہور کے مینارِ پاکستان سے ملک گیر نظام تبدیلی کی تحریک کا آغاز کرے گی، جو 23 نومبر تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام "بنو قابل” پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں نے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، اور عوام کو یکساں تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ یہ تحریک صرف چہروں کی تبدیلی نہیں بلکہ پورے نظام کی اصلاح کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بیوروکریسی اور سرمایہ دارانہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ہے، اور اسے اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ایک انقلابی نسل ہیں، جنہیں ملک کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم نے زور دیا کہ تعلیم دولت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہر بچے کا حق ہونی چاہیے اور ملک میں سب کے لیے معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔

اس تحریک کے دوران جماعت اسلامی ملک بھر میں 30,000 عوامی کمیٹیاں قائم کرے گی اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے وسیع پیمانے پر شمولیت کو یقینی بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button