پاکستان
Trending

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25 خوارج جہنم واصل،پاک فوج کے 5 بہادر جوان شہید

 

راولپنڈی:پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 4 خودکش بمبار اور کل 25 خوارج ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے اسپن وام میں 4 خودکش بمباروں سمیت 15 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کرم کے علاقے گھاکئی میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

اس کارروائی کے دوران پاک فوج کے 5 بہادر جوان شہید ہوئے۔ فورسز کی مؤثر کاروائی نے نہ صرف دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا بلکہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کو بھی مستحکم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button