پاکستان
Trending

جسٹس جہانگیری ڈگری کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ میں بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد: جسٹس جہانگیری کے ڈگری کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے مختلف وجوہات کے باعث بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، جس کے بعد سماعت مؤخر کر دی گئی۔

اس کیس میں اسلام آباد بار کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواست زیر سماعت تھی۔ عدالت نے سماعت کی نئی تاریخ بعد میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کیس ملکی عدالتی حلقوں میں کافی توجہ کا مرکز رہا ہے اور سماعت کے متاثر ہونے سے متعلق قانونی ماہرین نے متفرق آراء کا اظہار کیا ہے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button