پاکستان
Trending

کُرم میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 7 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

 

راولپنڈی : ضلع کُرم میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف ایک ہدفی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ کیپٹن نعمان سلیم اور 5 دیگر جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button