پاکستان
Trending

امریکا ایران مذاکرات: وزیراعظم کا سفارتی تعطل توڑنے کا حکم، تہران کو آمادہ کرنے کے لیے ہائی لیول کمیٹی تشکیل

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کا واحد ایجنڈا امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو بچانا تھا۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی سفارتی ناکامی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو امریکی اور ایرانی سفیروں سے ہونے والے اپنے حالیہ رابطوں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ایران کے تحفظات کن نکات پر ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو عالمی برادری کے ردِعمل اور اس مذاکراتی عمل کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے فوری طور پر اعلیٰ سطح کے روابط شروع کیے جائیں تاکہ دوسرے مرحلے کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جاری اس عمل کو سبوتاژ نہیں ہونے دے گا۔ وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ اسلام آباد ان مذاکرات کے لیے موزوں ترین مقام ہے اور پاکستان اپنا "غیر جانبدار ثالث” کا کردار پوری تندہی سے نبھاتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button