بین الاقوامی
Trending

‘بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے خود ملوں گا’، ہائی لیول وفد اسلام آباد کے لیے روانہ:امریکی صدر

 

واشنگٹن/اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دہائیوں پرانی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جاری مذاکراتی عمل میں کوئی بڑی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو وہ ایرانی قیادت سے خود ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے جو اگلے چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا، "اگر اسلام آباد مذاکرات میں کوئی ‘بریک تھرو’ ہوا تو میں ایرانی قیادت سے ذاتی طور پر ملاقات کرنا چاہوں گا۔
امریکی صدر کے اس بیان نے پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کی اہمیت کو عالمی سطح پر مزید بڑھا دیا ہے، جہاں پاکستان بطور ثالث دونوں ممالک کے درمیان برف پگھلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سفارتی ماہرین صدر ٹرمپ کے اس بیان کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن اس بار مذاکرات کے حوالے سے انتہائی سنجیدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button