اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کمی کر دی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
حکام کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے شعبے اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات کم ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث مہنگائی پر کچھ حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔




