وزیر تعلیم پنجاب رانا سکند حیات نے موسم سرما کے پیشِ نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق پنجاب کے تمام سکول کل سے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور بچوں کو دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر چھٹی ہوگی۔
وزیر تعلیم نے ایکس (X) پر پیغام میں کہا کہ یہ اقدام بچوں کی سہولت اور موسم سرما میں ٹھنڈ سے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے کہا کہ نئے اوقات کار کے مطابق بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور سکول انتظامیہ کے تعاون کو برقرار رکھیں۔
رانا سکند حیات نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت اور خوشحالی کو بھی اولین ترجیح دے رہی ہے۔




