کھیل
Trending

پاک بھارت ٹاکرا: شاہینوں کی جیت کیلئے قوم سجدہ ریز، سٹیڈیم ہاؤس فل اور شہر شہر بڑی سکرینوں کا راج

 

لاہور : روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے معرکے کے لیے جوش و خروش انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ ملک بھر میں شائقینِ کرکٹ کی جانب سے قومی ٹیم کی فتح کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور فضا "گڈ لک پاکستان” کے نعروں سے گونج رہی ہے۔
میچ کی اہمیت اور شائقین کی دیوانگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مقابلے کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور آج اسٹیڈیم "ہاؤس فل” ہے۔ سٹیڈیم میں داخلے سے محروم رہ جانے والے ہزاروں مداحوں کے لیے شہر بھر کے پارکوں اور عوامی مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کر دی گئی ہیں تاکہ عوام لائیو مقابلے سے لُطف اندوز ہو سکیں۔
ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچوں میں مسلسل فتوحات نے گرین شرٹس کے اعتماد کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ شائقین کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم بھرپور فارم اور جذبے کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ شائقین پرامید ہیں کہ ماضی کے بڑے معرکوں کی طرح اس بار بھی کامیابی پاکستان کا مقدر بنے گی۔
اس ہائی پروفائل میچ میں سب سے زیادہ چرچا پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا ہے۔ تجزیہ کاروں اور مداحوں کے مطابق عثمان طارق کی پراسرار اسپن بھارتی بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔ انہیں اس بڑے مقابلے میں پاکستان کا "ٹرمپ کارڈ” قرار دیا جا رہا ہے، جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button