پاکستان

پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ، پہاڑی علاقوں میں خطرے کی گھنٹی

لاہور:پنجاب میں مون سون کی بارشیں ایک بار پھر شدت اختیار کرنے والی ہیں۔ 28 جولائی سے شروع ہونے والا نیا سپیل 31 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے دوران صوبے کے کئی علاقے بارشوں کی لپیٹ میں آئیں گے۔ تاہم اس بار صرف بارش ہی نہیں، بلکہ کچھ علاقوں میں خطرناک صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ مری اور گلیات میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، حافظ آباد اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔ جبکہ فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع جیسے ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، مظفر گڑھ، بھکر اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button