پاکستان
Trending

"فتنہ ہار گیا، لاہور جیت گیا”؛ بسنت نے فسادی ٹولے کی ہڑتال دفن کر دی، مریم نواز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے فتنہ و فساد کی سیاست پر "شٹر ڈاؤن” کر کے بسنت کی خوشیوں کو اپنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کل کی ہڑتال "زیرو” رہی، جس سے ثابت ہو گیا کہ عوام اب صرف امن اور ترقی چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 25 سال بعد لاہور کی چھتوں پر رونقیں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ "جین زی” (نوجوان نسل) نے پہلی بار اپنے ثقافتی رنگوں کو کھلی فضا میں دیکھا۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایس او پیز پر عمل کر کے حکومت کے اعتماد کی لاج رکھی۔انہوں نے مزید کہاکہ بسنت کے دوران لاہور میں اربوں روپے کا کاروبار ہوا۔ 10 لاکھ سے زائد گاڑیاں لاہور میں داخل ہوئیں، جس نے شہر کی معیشت کو سہارا دیا۔ 26 لاکھ افراد نے مفت ٹرانسپورٹ کا فائدہ اٹھایا، جبکہ بائیک سواروں کو 14 لاکھ سیفٹی راڈز مفت دی گئیں۔
3 مریم نواز نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ارب پتی لوگ غریبوں کا کاروبار بند کروا کر اپنی سیاست چمکانا چاہتے تھے، لیکن عوام نے گالم گلوچ اور جلاؤ گھیراؤ کے کلچر کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ترلائی (اسلام آباد) دھماکے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اسی سانحے کے سوگ میں سرکاری سطح پر بسنت کی تقریبات منسوخ کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button