پاکستان
Trending

دبئی ایئر شو میں ’تیجس‘ طیارے کا دوسرا حادثہ، بھارتی دفاعی صنعت پر سوالیہ نشان

 

دبئی:دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا جدید لڑاکا طیارہ تیجس فضائی کرتب کے مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ گزشتہ دو برس میں تیجس طیارے کا دوسرا حادثہ ہے، جس سے طیارے کی حفاظت، کارکردگی اور بھارت کی دفاعی تیاریوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

حادثے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا، جبکہ مارچ 2024 میں راجستھان کے جیسل میر میں ایک اور تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں پائلٹ محفوظ رہا۔

تیجس ایک 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جسے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) نے تیار کیا ہے۔ یہ فضائی دفاع، جارحانہ فضائی آپریشنز اور مختصر مشنز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور بھارتی فضائیہ میں پرانے طیاروں کی جگہ لینے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔

حادثے کے اثرات فوری طور پر مارکیٹ پر بھی دکھائی دیے۔ HAL کے شیئرز تین فیصد تک گر گئے اور ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیر کو مزید کمی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد سے HAL کے شیئرز میں مجموعی طور پر 10 فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تیجس طیارے میں مارٹن بیکر زیرو۔زیرو اجیکشن سیٹ موجود ہے، جو پائلٹ کو ہنگامی حالات میں محفوظ باہر نکلنے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم دبئی ایئر شو میں حادثے کے وقت یہ نظام پائلٹ کو بچانے میں ناکام رہا۔

حادثے کے دوران شائقین نے طیارے کے گرنے کا منظر براہِ راست دیکھا۔ وائرل ویڈیوز میں طیارہ فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے اچانک زمین کی جانب آتا ہوا اور دھوئیں کے بادل کے ساتھ گرنے کا منظر واضح ہے۔

انڈین ایئر فورس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کے آغاز کا اعلان کیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button