پاکستان
Trending

کےپی میں سیکیورٹی فورسز کی ہدفی کارروائیاں؛ فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

 

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشنز 20 اور 21 نومبر کو انجام دیے گئے۔

پہلا آپریشن لکی مروت کے عمومی علاقے پہاڑ خیل میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات پر فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج مارے گئے اور ان کا کیمپ مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ میں کیا گیا، جہاں انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد فورسز نے کارروائی کی اور مقابلے کے دوران تین خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button