بین الاقوامی
Trending

ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر روس اور چین سے بات ہوئی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تہران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں حالیہ ملاقات کے دوران انہیں بتایا کہ چین کسی صورت ایران کو ہتھیار فراہم یا فروخت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقین دہانی چینی کمپنیوں پر بھی لاگو ہوتی ہے اور وہ بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کو ہتھیار نہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روسی اور چینی قیادت کے بیانات پر اعتماد کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے لیے بھی اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کے باوجود ان کے پیوٹن سے تعلقات برقرار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ براہِ راست یوکرین کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا بلکہ نیٹو ممالک کو اسلحہ فراہم کرتا ہے، جو اس کی مکمل قیمت ادا کرتے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، بعد میں ان ہتھیاروں کی تقسیم کس طرح ہوتی ہے، اس بارے میں انہیں علم نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button