پاکستان
Trending

شرجیل میمن کا فاروق ستار کو استعفیٰ دے کر الیکشن لڑنے کا چیلنج، ایم کیو ایم سے ڈکٹیشن لینے سے انکار

 

کراچی: صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے مطالبات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کسی کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کرے گی۔ انہوں نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں مقابلے کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ استعفیٰ دیں اور دوبارہ عوامی عدالت میں جا کر مقابلہ کریں۔
شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ پر ایوان میں آنے والے ہمیں مشورے نہ دیں، پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ عوامی اور حقیقی ہے۔انہوں نے کہاکہ فاروق ستار کے بیانات کا کوئی بھروسہ نہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے تحقیقات کے حوالے سے حکومتی موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہم نے فاروق ستار کے کہنے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر عدالتی کمیشن بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی نیک نیتی کا ثبوت یہ ہے کہ ہم نے خود پنجاب فرانزک لیب سے ماہرین کو بلایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔
شرجیل میمن نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ سیاست کیسے کرنی ہے یہ ہم طے کریں گے، ہم فاروق ستار یا ایم کیو ایم سے کسی قسم کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ ہم عوام کو جوابدہ ہیں، کسی سیاسی جماعت کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button