اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کے مسودے پر اصولی اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پالیسی میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقامی آٹو انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
مجوزہ پالیسی میں مقامی سطح پر آٹو پارٹس کی تیاری بڑھانے، برآمدات کے اہداف مقرر کرنے اور آٹوموبائل ٹیرف میں بتدریج کمی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مزید مشاورت کے بعد پالیسی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔




