اسلام آباد: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان پہنچ گئے۔وفاقی وزیر جنید انوار چودھری اور وزیر مملکت وجیہہ قمر نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مالدیپ کے صدر کا استقبال کیا۔
مالدیپ کے صدر کے ہمراہ خاتونِ اول ساجدہ محمد، کابینہ کے وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی پاکستان آئے ہیں۔
دورے کے دوران صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے،
ان کے دورۂ پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔




