پاکستان
Trending

اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد تاجکستان سے روانہ ہوگئے

 

دوشنبے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت اور دوطرفہ ملاقاتوں کے بعد تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل دالر جمعہ، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عرفان احمد اور تاجک حکومت کے اعلیٰ حکام نے ہوائی اڈے پر نائب وزیراعظم کو الوداع کیا۔

اسحاق ڈار نے تاجکستان کے دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور متعلقہ ممالک کے درمیان تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر نائب وزیراعظم دوشنبے سے روانہ ہوگئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button