بین الاقوامی
Trending

سڈنی میں فائرنگ، 12 ہلاک، 29 زخمی

 

سڈنی :سڈنی کے ساحل پر یہودی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔ پولیس نے ایک ملزم کو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، ایک شہری نے حملہ آور کو قابو پا کر اسلحہ چھین لیا، جس سے کئی جانیں بچ گئیں۔

تینتالیس سالہ احمد ال احمد نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر حملہ آور کو قابوکیا اور اسلحہ چھین لیا، جس سے کئی جانیں بچ گئیں۔ احمد کو دو گولیاں لگیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان نے حملے کی شدید مذمت کی اور صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ نے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button